رکھنی ،دو قبائل کے درمیان تصادم،فائرنگ سے دو افراد جاں بحق تین پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد زخمی
کوہلو( نمائندہ خصوصی ) بارکھان کے تحصیل رکھنی بواٹہ میں ہادیانی اور کھیتران قبائل کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ۔تفصیلات کے مطابق رکھنی میں ہادیانی او ر کھیتران قبائل کے درمیان قبائلی رنجش کی وجہ سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔فائرنگ سے دو افراد وڈیرہ ستار عیشانی اور مسعود واگہ کا محافظ جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ تین پولیس اہلکاروں حوالدار سیف اللہ،سپاہی نادر خان اور سپاہی اللہ داد سمیت 7افراد شدید زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو فوری طور پر ڈیرہ غازی خان ریفر کردیا گیا ہے جس میں سے ایک شخص کی حالت خطر ے میں بتائی گئی ہے آخری اطلاعات آنے تک پولیس حکام کے مطابق پولیس اور لیویز فورس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی تھی تاہم مقامی ذرائع نے انتخاب کو بتایا کہ دونوں قبائل کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور گزشتہ کئی گھنٹوں سے بلوچستان پنجاب قومی شاہراہ کشیدگی کی وجہ سے بند ہے۔


