فیس بک کو مزید اصلاحات کی ضرورت ہے، وائٹ ہاؤس

نیویارک:وائٹ ہاؤس نے کہا ہے کہ پرائیویسی اور اعتماد کے خدشات کے پیش نظرفیس بک کو مزید کام اور اصلاحات کی ضرورت ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کی طرف سے جاری ایک بیان میں فیس بک کے ڈھانچے میں اصلاحات کا مطالبہ ایک ایسے وقت میں کیا جب فیس بک کے سابق پروڈکٹ ڈائریکٹر فرانسس ہوگن نے کانگریس کے سامنے کہا تھا کہ کمپنی بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے اور منافرت کی پالیسی پرعمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں