امریکہ کی جانب سے بھارت کو ہارپون میزائلوں‌ کی فروخت پر پاکستان کا اظہار تشویش

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بھارت کو ہارپون میزائلوں‌ کی فروخت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کو حساس ہتھیاروں کی فروخت سے خطہ عدم استحکام کا شکار ہوجائے گا۔ 15 کروڑ 50 لاکھ ڈالر سے امریکہ بھارت کو میزائل دے گا.پاکستان کے ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروقی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے عالمی برادری کو کئی بار بھارتی جارحانہ عزائم سے آگاہ کیا، میزائل فراہمی خطے کی سلامتی کی مخدوش صورت حال مزید خراب کرسکتی ہے۔بھارت کرونا کی عالمی جنگ کی آڑ میں کوئی جعلی آپریشن کرسکتا ہے، پاکستان کشیدگی بڑھانے کا نہیں ہر ممکن صبروتحمل کا حامی ہے، بھارت کو میزائل کی فراہمی ایشیا کی صورتحال خراب کر سکتی ہے،ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی پر بھارتی الزامات کا متعلقہ ادارے جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان دوطرفہ اور عالمی معاہدوں کا احترام کرتا ہے، عام شہریوں کو ہدف نہیں بناتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں