سندھ حکومت نے تاجروں کو ایس او پی کے تحت کام کرنے کی اجازت دی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے چھوٹے تاجروں کو ایس او پی کے تحت کام کرنے کی ہدایت کی ہے، ان کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجر ایس او پی کے تحت ہوم ڈیلیوری کر سکیں گے۔ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق مراد علی شاہ نے سعید غنی، سید ناصر حسین شاہ، امتیاز شیخ پرمشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جو 24 گھنٹوں میں تاجروں سے مل کر ایس او پیز بنائے گی۔وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ ایس او پی کے تحت چھوٹے تاجروں کو روٹیشن کی بنیاد پر دکان کھولنے کی تجویز دی جائے گی، ان کا کہنا تھا کہ ہفتے کیدن بانٹ لیتے ہیں کہ کس دن کس شعبے کی دکانیں کھلیں گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے تجویز دی کہ جس دن کپڑے کے دکانیں کھلیں اسی روز ان سے منسلک دیگر دکانیں بھی کھولی جائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم ان سفارشات پر وفاقی حکومت سے بات کرکے پھر ایس او پی کے تحت اجازت دیں گے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ چھوٹے تاجروں کو قرضے دلانے کیلئے وہ وفاقی حکومت سے بات کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں