”اب ہماری میتیں مزاحمت کرینگی“ ، ہوشاپ واقعہ کیخلاف تربت میں دھرنا
تربت:ہوشاپ واقعہ کے خلاف میت لے کر چوک پر دھرنا،فیملی کی طرف سے شہید فدا چوک پر انصاف رسائی کے لیے لاشوں کے ہمراہ دھرنا کے فیصلے کی حمایت آل پارٹیز، بی ایس او اور تربت سول سوسائٹی نے کررکھی ہے۔اطلاع کے مطابق بچون کی میتیں شہید فدا چوک پر رکھی گئی ہیں، متاثرہ خاندان اور آل پارٹیز کے نمائندوں نے کہا ہے کہ شفاف تحقیقات اور فیملی کو انصاف ملنے تک احتجاج دھرنا جاری رہے گا،اب ہماری میتیں مزاحمت کرینگی اب یہ لاشیں تاریک راتوں میں دفن ہونے سے انکاری ہونگے
Load/Hide Comments


