عمرانی وزیر

تحریر: جمشیدحسنی
نصف میر عمرانی وزراء میں سے ایک عمرانی وزیر فرماتے ہیں بلوچستان میں 3000کلو میٹر سڑکیں بنائی گئیں کوئٹہ رکھنی 450کلو میٹر ہے ژوب 320،کراچی 700، جیکب آباد 320، تفتان 700کلو میٹر ہے حیران ہوں اگر ان سڑکوں کو بھی شمار کیا جائے تو 3000کلو میٹر نہیں بنتے ہوشاپ، آواران، خضدار روڈ اتنا لمبا نہیں نہ ڈیرہ مراد بائی پاس نہ زیارت ہرنائی سنجاوی روڈ۔ دوسرے وزیر کہتے ہیں بلوچستان میں تین ہزار لوگ واپس آگئے ہیں ابھی تک کتنے لوگ گم ہیں یہ نہیں بتلایا یہ لوگ کیوں ناراض ہوتے ہیں مت پوچھیں انڈیا نے ورغلایا ملک میں پانی کا بحران ہے پاکستان عالمی طور بحران میں تیسرے نمبر پر ہے ڈیم بن نہیں رہے کہتے ہیں دس ڈیم بنائیں گے سات لاکھ لوگوں کو روزگار ملے گا آپ کی حکومت میں دوسال رہ گئے ہیں، ریلوے کا خسارہ چالیس ارب روپے ہے حکومت نے براڈکاسٹ کو 65ملین ڈالر نہیں دیئے مشرف دور میں دوسرے ملکوں میں منی لانڈرنگ کیلئے معاہدہ ہوا ثابت تو کچھ نہیں ہوا،
بس کرکٹ کی وباء ہے مہنگائی کی شرح کونو فیصد ہے۔آٹا 20کلو تھیلہ 450روپے مہنگا ہوا، چینی 51.50روپے کلو گھی 145روپیہ کلو مہنگا ہوا فغانستان کو چالیس ہزار ٹن گندم فروخت ہوگی، الیکٹرک مشین سے ووٹنگ کا چرچا ہے جہاں عام طریقہ ہے الیکشن پر خرچ 15سے 20ارب روپے ہے وہاں مشینی انتخابات پر 150ارب روپے خرچ ہوگا، پھر حساس مشینری اگلے الیکشن تک بے کار پڑی رہے گی، سوفٹ ویر رکھنے کیلئے مخصوص ویر ہاؤس چالیس لاکھوں تربیت یافتہ عملہ چاہئے،جو اگلے الیکشن تک بے کار بیٹھا تنخواہیں لے گانیب کے چیئرمین کی تعیناتی پر حکومت اور حزب اختلاف راضی نہیں ہو رہی حکومت آرڈیننس لانا چاہتی ہے، بلدیاتی الیکشن ہو نہیں رہے۔
بلوچستان میں جام اور مخالفین میں تاحال صلح نہیں ہو سکی فرق کیا پڑتا ہے عالمی طور پر کرپشن میں ہمارا نمبر 114سے 127ہو گیاہے، فیٹف کی پابندی برقرار ہے امریکی سینیٹ میں ہمارے خلاف بل آگیا ہے، ملک میں کو کروڑ آبادی غذائی قلت کا شکار ہے پٹرول پھر مہنگا ہو گیا، وزیر خارجہ بیرون ملک دورے پر ہیں، ٹیلیفونک رابطے ہیں، یا کھیل کیا ہے، ہم امریکی صدر کے ٹیلی فون پر راضی وہ بھی نہیں ہوتا،اقوام متحدہ نہیں گیا وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدر سے ملا۔
کورونا ہے عالمی طور پر 50لاکھ اموات ہوئیں امریکہ میں سات لاکھ اموات ہوئیں ویکسین کے بارے میں ہمارے ہاں زیادہ سرگرمی نہیں ماسک پہننا لوگوں نے چھوڑ دیا ہے ڈینگی سر اٹھا رہا ہے، پنجاب میں سینکڑوں کیس رپورٹ ہوئے پولیو ختم نہیں ہو سکا کچھ نہیں سوجھتا کیا بولوں نہ دانشور وں نہ تجزیہ نگار سنی سنائی باتیں آپ کے سامنے دہرا لیتا ہوں آپ بھی بے زار ہوں گے۔