عالمی وبا کے باعث کیلیفورنیا کا کامک فیسٹیول 50 سالوں میں پہلی بار منسوخ

گزشتہ کچھ ہفتے ایک غیر معمولی وقت رہا ہے چونکہ اب یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس پابندیاں کوئی قلیل المدتی معاملہ نہیں ہوگا لہذا 50 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہم نے کامک کون کو منسوخ کرنے کا افسوسناک فیصلہ کیا ہے،منتظمین لاس اینجلس:دنیا کے سب سے بڑے سالانہ کامک اور پاپ کلچر تہواروں میں سے ایک ”سان ڈیاگو کامک کون” کو 50 سالہ تاریخ میں پہلی باری کرونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے ملتوی کر دیا گیا ہے، یہ اعلان منتظمین نے کیا ہے۔چار روزہ میلہ جس میں گزشتہ سال 1 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ افراد نے شرکت کی تھی 23 سے 26 جولائی کو امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ڈیاگو میں ہونا تھا۔تہوار کے منتظمین نے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ گزشتہ کچھ ہفتے ایک غیر معمولی وقت رہا ہے چونکہ اب یہ واضح ہوتا جا رہا ہے کہ کرونا وائرس پابندیاں کوئی قلیل المدتی معاملہ نہیں ہوگا لہذا 50 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہم نے کامک کون کو منسوخ کرنے کا افسوسناک فیصلہ کیا ہے۔کامک کون کے ترجمان ڈیوڈ گلانزرنے ایک بیان میں کہا کہ اگرچہ ہمیں ایسا کرنے پر دکھ ہو گا مگر ہم جانتے ہیں کہ یہ ایک درست فیصلہ ہے۔کیلیفورنیا کے گورنر گاوین نیوسم نے 4 کروڑ آبادی والی ریاست میں کرونا وائرس کا پھیلا روکنے کیلئے 19 مارچ کو گھروں پر رہنے کا حکم جاری کیا تھا جس کے تحت غیر ضروری اجتماعات کو 250 افراد تک محدود رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔جمعہ کے روز تک سان ڈیاگو کانٹی میں کرونا وائرس کے 2ہزار 158 تصدیق شدہ کیسز اور 70 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں