حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے ویب سائٹ کا آغاز کر دیا

اسلام آباد:حکومت نے بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے ویب سائٹ کا آغاز کر دیا،اب covid.gov.pk پر پروازوں کا شیڈول موجود ہوگا،یہ معلومات covid.gov.pk پر Air Travel کلک کرکے حاصل کی جاسکتی ہے،ویب سائٹ پر بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کے لیے حکومتی گائیڈلائنز اور پالیسیاں موجود ہیں۔ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو جلد واپس لانا چاہتے ہیں،اپنے شہریوں کو محفوظ رکھنا ہماری ترجیح ہے۔ انہوں نے کہاکہ اس اقدام کا مقصد شفافیت کو یقینی بنانا ہے،اس ویب سائٹ کے ذریعے عوام حکومتی پالیسیوں سے آگاہ رہ سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں