گوادرمیں علماء کرام کے خلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر منسوخ کی جائے، لیاقت بلوچ

کوئٹہ:نائب امیرجماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہاکہ گوادرمیں علماء کرام کے خلاف درج ایف آئی آر فوری طور پر منسوخ کی جائےڈپٹی کمشنر گوادر ایف آئی آرواپس لیں اور علمائے کرام کیساتھ مذاکرات وبات چیت کے ذریعے مسائل حل کریں جماعت اسلامی نے کروناکے دوران پہلے ہی دن سے حکومت کیساتھ مکمل تعاون کیلئے کئی اقدامات کیئے تھے اورجماعت اسلامی والخدمت فاؤنڈیشن کے ورکرزپورے ملک سمیت بلوچستان بھر میں حفاظتی اسپرے،آگاہی اور بیروزگاروں کیساتھ مدد کاکام کر رہی ہے جماعت اسلامی اصولی،دینی جمہوری جماعت ہے چنانچہ توقع ہے کہ انتظامی آفیسران بھی فراخ دلی، سخاوت اورتحمل واخلاق سے کام لیتے ہوئے درگزرسے کام لیں ہر جگہ انتظامی اور فوجداری احکامات ایف آئی آرکے ذریعہ بددلی پیدا کرنا ضروری نہیں ہوتا ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ علمائے کرام اور جماعت اسلامی گوادر کے کارکنان اورصوبائی جنرل سیکرٹری کے خلاف ابتدائی رپورٹ کو واپس لیا جائے اور آئندہ بھی احتیاط پر عمل کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں