عید میلاد النبی ﷺ کا جشن ملک بھر میں جاری،

اسلام آباد: (انتخاب نیوز) ملک بھر میں جشن عید میلادالنبی ﷺ پورے مذہبی جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ شہر شہر درود و سلام کی صدائیں سنائی دے رہی ہیں، گھر، مساجد اور بازاروں کو جھنڈیوں اور روشنیوں کے ساتھ سجایا گیا ہے۔خاتم النبیین حضرت محمد صلی ﷲ علیہ و آلہ وسلم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے دن کا آغاز وفاقی دار الحکومت میں اکتیس اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21.21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ مساجد میں مقبوضہ کشمیر اور فلسطین کی جلد آزادی سمیت امن اور ملک کی ترقی و خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔وزیر اعظم عمران خان نے مذہبی امورکی وزارت کو ملک بھر میں جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم شایان شان طریقے سے منانے کی ہدایت کی ہے۔ گلیوں،بازاروں اور مساجد سمیت تمام سرکاری و نجی عمارتوں کو برقی قمقموں اور رنگ برنگی جھنڈیوں سے سجایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں