لاہور: کالعدم تنظیم کی ریلی میں شامل گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق

لاہور(انتخاب نیوز)لاہور میں کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی ریلی میں شامل گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔ترجمان پولیس کے مطابق لاہور میں ضلع کچہری کے قریب کالعدم تنظیم کی ریلی کی گاڑیوں کی ٹکر سے 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم جانبر نہ ہوسکے۔کالعدم ٹی ایل پی کا اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ، سکیورٹی کے سخت انتظاماتترجمان نے بتایا کہ جاں بحق پولیس اہلکاروں میں ایوب اور خالد شامل ہیں اور دونوں اہلکار تھانا گوالمنڈی میں تعینات تھے۔دوسری جانب ایم اے او کالج کے قریب پولیس اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں میں تصادم ہوا اور کالعدم تنظیم کے کارکنوں کے پتھراؤ سے ایس ایچ او سمیت 6 اہلکار زخمی ہوگئے۔ترجمان کے مطابق ایس ایچ او اور زخمی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں