بھارت کے خلاف پاکستان کے بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا
دبئی: بھارت کے خلاف پاکستان کے بارہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔ ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کے 12 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے، اور اس اسکواڈ میں سابق کپتان سرفراز احمد، وسیم جونیئر اور محمد نواز کو شامل نہیں کیا گیا۔
بھارت کے خلاف میچ کے لئے 12 رکنی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، وکٹ کیپر محمد رضوان، فخر زماں، محمد حفیظ، شعیب ملک، آصف علی، حیدر علی، عماد وسیم، شاداب خان، حسن علی، حارث رؤف اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔ کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ پلینگ الیون کا فیصلہ میچ سے پہلے کریں گے۔
Load/Hide Comments


