کوئٹہ، کسٹمز کی کارروائی، 435کلو چرس برآمد، ملزمان فرار
کوئٹہ: گوادر کسٹمز نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں منشیات برآمد کرلی ہے۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق گوادر کسٹمز نے منشیات کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے کورکھڑا چیک پوسٹ پر کباڑ سے بھرے ٹرک سے435کلو گرام اعلیٰ چرس برآمد کرلی ہے، ملزمان رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔برآمد کی گئی منشیات کی قیمت 10کروڑ روپے بتائی جارہی ہے۔
Load/Hide Comments


