میرے خلاف بغض پرانے حریفوں کو ایک ساتھ لے آیا ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ میرے خلاف بغض پرانے حریفوں کو ایک ساتھ لے آیا ہے یہ بات انہوں نے ناراض ارکان اور اپوزیشن جماعتوں کے ارکان اسمبلی کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے اپنے ایک ٹوئیٹ میں کہی۔انہوں نے کہا کہ میں دیکھ سکتا ہوں کہ یہ تمام صورتحال کہاں جارہی ہے بالآخر ہمارے خلاف بغض پرانے حریفوں کو ایک ساتھ سامنے لے آیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں