بھارت میں کورونا کا شکار مزید 550افرادہلاک،16ہزارنئے مریض رپورٹ
نئی دہلی:بھارت میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کووڈ انیس کے مزید پانچ سو اکسٹھ مریض انتقال کر گئے۔ یوں اس ملک میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے دوران ہلاکتوں کی تعداد اب تقریبا چار لاکھ چون ہزار تین سو ہو گئی ہے۔بھارتی ٹی وی نے بتایاکہ اتوار کے روز جاری کردہ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں گزشتہ روز کورونا وائرس کی تقریبا سو لہ ہزار نئی انفیکشنز بھی ریکارڈ کی گئیں۔ یہ وائرس اب تک تقریبا چونتیس اعشاریہ دو ملین بھارتی باشندوں کو متاثر کر چکا ہے۔
Load/Hide Comments


