مستونگ، کرونا کیسز کی تعداد14ہوگئی

مستونگ: مستونگ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 14 ہو گئی۔وزیر داخلہ میرضیا لانگو کا اچانک دورہ مستونگ۔شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال میں قائم آئیسولیشن وارڈ کا معائنہ۔ ڈپٹی کمشنر محبوب احمد نے انہیں مستونگ میں انتظامیہ کی جانب سے کرونا وائرس کے متعلق اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی۔ل اس موقع پر ڈی پی او رٹائرڈ لیفٹننٹ محمد بلوچ فوکل پرسن شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل ہسپتال ڈاکٹر نواز شاہ اسسٹنٹ کمشنر یاسر اقبال دشتی و دیگر آفیسران و محکمہ صحت کے اہلکار موجود تھے۔اس موقع پر وزیر داخلہ نے کہا کہ بلوچستان میں کروناوائرس کے پہلاو پر قابو پالیا ہے جس کیلئے حکومت بلوچستان محکمہ ہیلتھ کے ساتھ ملکر تمام اضلاع میں آئیسولیشن سینٹرز قائم کرکے تمام سہولیات فراہم کردی گئی ہیں۔ دری اثناء انہوں نے ڈپٹی کمشنر مستونگ کو آئیسولیشن وارڈز کیلئے پی پی کٹس و دیگر ضروری سامان فرائم کیئے اور انتظامیہ اور محکمہ صحت مستونگ کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس سے بچاو کیلئے تمام ضروری اقدامات کرے تاکہ مکمل طور پر وائرس کے پہلاو کو قابو کیا جاسکے اور اس حوالے سے کسی قسم کی کوتائی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں