بی یو ای ٹی کے، کے طلباء تین سالوں سے اسکالر شپ سے محروم

خضدار(انتخاب نیوز)بلوچستان کے سابقہ وزیراعلی میر جام کمال خان عالیانی نے وزارت اعلئ کا منسب سنبھالتے ہی طلباء کے اسکالرشپ کو بند کر دیا جو ایک تعلیم دشمنی کے مترادف عمل ہے کیونکہ بلوچستان کے غریب طلباء اس اسکالرشپ سے ہی اپنے تعلیم کو جاری رکھے ہوئے تھے۔ اس تعلیم دشمن عمل سے بہت سے طلباء اپنی تعلیم کو خیر آباد کہ چکے ہیں ۔ہم بلوچستان یونیورسٹی آ ف انجنئیرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کے طلباء نئے وزیر اعلئ بلوچستان جناب میر عبدالقدوس بزنجو صاحب سے گزارش کرتے ہیں کہ ہمارے ڈائریکٹریٹ اسکالرشپ کو بحال کریں تاکہ ہم اپنے تعلیم کو آگے جاری رکھ سکیں اور امید کرتے ہیں کہ وزیر اعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس اس مسلئے کو سنجیدگی سے لینگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں