کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل طلب

اسلام آباد:کورونا وائرس پر پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس (آج) پیر کو طلب کرلیا ہے۔ پیر کودوپہر بارہ بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کریں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا اور صوبائی وزراء صحت کمیٹی کی پچھلے اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔ وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور صوبائی وزراء صحت ملکی اور اپنے متعلقہ صوبوں کی سطح پر موجودہ صورتحال پر کمیٹی کو بریفنگ دیں گے۔ وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر، مشیران خزانہ اور تجارت کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں دی گئی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔ نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کمیٹی کے پچھلے اجلاس میں دی گء سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کریں گے۔ اجلاس میں کمیٹی کے ممبران ویڈیو کانفرنس کے ذریعے بھی شریک ہوں گے۔کمیٹی کا (آج) پیر کو ہونے والا اجلاس تیسرا اجلاس ہو گا۔ پارلیمانی کمیٹی کورونا وائرس سے متعلق معاملات کا جائرہ، مانیٹرنگ اور نگرانی کے لیے قائم کی گی ہے،پارلیمانی کمیٹی میں قومی اسمبلی سے 12اور سینٹ سے 13 پارلیمانی لیڈرز شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں