حب میں دھماکہ، حاجی اکرم ساجدی جاں بحق، دو زخمی

حب(نمائندہ انتخاب)مشکے ضلع آواران کی معروف قبائلی شخصیت حاجی اکرم ساجدی گاڑی بم حملہ میں جاں بحق جبکہ انکے دو چچازار بھائی عبدالکریم ساجدی اور محمدرفیق ساجدی زخمی ہو گئے، رتفصیلات کے مطابق حاجی اکرم ساجی بھوانی سے حب آرہے تھے کہ کہ،، پمپ کے سامنے ایک موٹر سائیکل سوار آیا اور چند لمحے بعد گاڑی میں زور دار دھماکہ ہوا جس میں حاجی اکرم ساجدی جاں بحق ہو گئے جبکہ انکے دو کزن زخمی ہوگئے، شک ہے کہ موٹر سائیکل سوار حملہ آور بم گاڑی سے چپکا کر بھاگ گیا جو دھماکے سے پھٹ گیا بم ڈروائیونگ سیٹ کی طرف چپکایا گیا تھا، مرحوم کی تدفین کے مقامی قبرستان میں کی جائیگی، حاجی اکرم کے جاں بحق ہونے کی خبر بڑے علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی، اور واقعہ کی تفصیل دریافت کرنے حاجی اکرم ساجدی کی عمر تقریباً 60سال تھی، حاجی الٰہی بخش ساجدی کے فرزند تھے دریں اثناء
وزیراعلء بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے حب میں میر اکرم ساجدی کی گاڑی پر بم حملے کی مزمت کرتے ہوئے دہشت گردی کی کارواء میں میر اکرم ساجدی کے جانبحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک بیان میں وزیراعلء نے کہا ہے کہ میر اکرم ساجدی آواران کی معروف سیاسی شخیصت تھیاور ان پر جان لیوا حملہ ایک انتہاء افسوس ناک واقعہ ہے۔وزیراعلء نے میر اکرم ساجدی کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ غم کی اس گھڑی میں وہ لواحقین کے ساتھ ہیں انہوں نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالء مرحوم کی مغفرت فرمائے اور انکے درجات بلند کریوزیراعلء نے آء جی پولیس کو واقعہ میں ملوث عناصر کی گرفتاری کے لیئے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ہے وزیراعلء نے واقعہ کے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں