حکومت عید اور رمضان کی خریداری کے لیے پلان تشکیل دے،انجمن تاجران

کوئٹہ:انجمن تاجران بلوچستان رجسٹرڈ کے صدر رحیم آغا جنرل سیکرٹری اللہ دادترین نصرالدین کا کڑ یعقوب شاہ کاکڑ فاروق شاھوانی اسلم ترین غلام مہدی میر اکرم بنگلزئی اور دیگر عہدیداروں نے اپنے ایک مشترکہ بیان کہا ھے کہ حکومت کو رمضان اور عید کی خریداری کے باعث سندھ حکومت کی طرح ایک پلان تشکیل دے کیونکہ اس وقت کپڑے جوتے گارمنٹس منیاری جیولری ٹیلر ماسٹر اور درزی سے منسلک سامان کی دکانیں حجام کی دکانیں بندہونے سے جہاں ایک جانب عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے تو دوسری جانب تاجر حضرات کو شدید نقصانات اور مشکلات کا سامنا ہے حکومت کو عوام اور تاجروں کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانیں کھولنے کی اجازت دی جانی چاہیے کیونکہ اگر اب بھی تاجروں کو دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں دی گئی تو خدانخواستہ تاجر نہ چاہتے ہوئے بھی زبردستی دکانیں کھولنے پر مجبورہوجائیں گے اورہم کھبی بھی نہیں چائینگے کہ تاجر اور حکومت باہم دست وگریبان ہوں اس لئے ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ پورے بلوچستان کے تاجروں کو 21 اپریل سے بلاتاخیر مخصوص ٹائم کیلئے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کاروبار کی اجازت دے اور اس میں ہماری ایک تجویزہے کہ دیگر اشیا کے مقابلے میں عید سے منسلک اشیا کو زیادہ ٹآئم دیاجائے بیان میں دکانداروں اور عوام الناس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ حالات کی سنگینی کو محسوس کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرکے کورونا وائرس کے ممکنہ پھیلا کو روکنے میں کردار ادا کرکے اپنی اور دوسروں کی زندگی بچائیں۔


