کراچی:را اور ایم کیو ایم لندن کا اہم رکن گرفتار

کراچی: اطلاعات ہیں کہ کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں پولیس اور احساس اداروں نے بھارتی ایجنسی را کیلئے کام کرنے والے ایک پولیس اے ایس آئی کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہےکہ بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنے والا اسسٹنٹ سب انسپکٹر شہزاد پرویز شاہراہ فیصل تھانے میں تعینات تھا۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار اہلکار ٹارگٹ کلرز کا ایک اہم رکن بتایا جاتا ہے، پولیس آفسر کو محمود صدیقی گروپ کی طرف سے ٹارگٹ کلنگ کیلئے بھاری رقم دی جاتی تھی، گرفتار اے ایس آئی ایم کیو ایم لندن کا اہم رکن ہے۔ گرفتار را کے اہلکار اور اے ایس آئی شہزاد پرویز کے قبضے سے 2دستی بمب بھی برآمد ہوئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں