شہزادہ ہیری، میگھن مارکل نے برطانوی ٹیبلائڈز کو الوداع کہہ دیا

برطانوتی شہزادے ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل نے کہا ہے کہ وہ برطانوی ٹیبلائڈ اخبارات کے ساتھ اب کوئی تعاون نہیں کریں گے۔ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کے ایک ترجمان کی جانب سے ایسے تمام اخبارات اور ویب سائٹس کے مدیروں کے نام لکھے گئے خط میں بتایا گیا ہے کہ شاہی جوڑے نے یہ اقدام اس وجہ سے اٹھایا کہ ان کے بارے میں جھوٹی، من گھڑت اور خواہشات پر مبنی خبریں شائع کی گئیں ان اخبارات میں روزنامہ سن، مرر، میل اور ایکسپریس نامی ٹیبلائڈ شامل ہیں۔ہیری اور میگھن کے مطابق وہ ’کلک بیٹ‘ یا حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے والوں کے ہاتھوں استعمال نہیں ہونا چاہتے۔اعلیٰ شاہی منصب سے دستبردار ہونے کے بعد اس جوڑے نے امریکی ریاست کیلیفورنیا میں رہائش اختیار کر لی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں