موجودہ حالات میں مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں رہے گی۔ ٹیریسا ڈبن

آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ٹیریسا ڈبن کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں مہنگائی کی شرح ڈبل ڈیجٹ میں رہے گی۔اسلام آباد میں آئی ایم ایف کی پاکستان میں نمائندہ ٹیریسا ڈبن نے ویڈیو کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے پاکستان کی معیشت بہتر ہورہی تھی،آئی ایم ایف پاکستان کی کارکردگی سے خوش تھا۔ٹیریسا ڈبن نے کہا کہ کورونا وائرس سے پہلے پاکستان کی معاشی شرح نمو بہتر ہورہی تھی اور مہنگائی کی شرح بھی کم ہورہی تھی اور قرض پروگرام کے تحت کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہورہا ہے۔ٹریسا ڈبن کے مطابق وائرس سے پہلے پاکستان نے سخت مانیڑی پالیسی اختیار کررکھی تھی، توانائی کے شعبہ کو بہتر کرنے کے پروگرام پرعملدرآمد کیا جارہا تھا۔ پبلک فنانسگ مینجمنٹ قانون کے تحت بجٹ کی تیاری کی جارہی تھی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات لانے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو لائن لاسز کو کم کرنے، وصولیاں زیادہ کرنے اور انتظامات بہتر کرنے ہیں۔آئی ایم ایف کنٹری ریذیڈنٹ کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی خود مختاری کے قانون پرکام کیا جارہا ہے،کورونا وائرس کے بعد غیریقینی صورتحال پیدا ہوچکی ہے۔ پاکستان کو ترسیلات زرمیں بڑی کمی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں تیل کی قیمتیں کم ہورہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں