قلات، سیکورٹی فورسز پر دستی بم سے حملہ

قلات:بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکورٹی فورسز کے میس کے مین گیٹ پر دستی بم سے حملہ،سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ اطلاعات کے مطابق جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو قلات میں سیکورٹی فورسز کے میس بابو محلہ کے مین گیٹ پر نامعلوم ملزمان کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا جو کہ زور دار دھماکے سے پھٹ گیا۔ جس کے بعد گیٹ پر تعینات سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں