زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان نے مالی پیکج کی منظوری دی ہے،نورمحمد دمڑ
کوئٹہ: بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ہرنائی زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے مالی امداد دینے کی منظوری دی ہے جلد ہی متاثرین میں گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے صوبائی حکومت سے کی جانب سے منظور کردہ امدادی چیک تقسیم کرینگے احساس ایمرجنسی پروگرام کے تحت زلزلہ متاثرین کو امدادی رقم کی فراہمی کاسلسلہ تیزی سے جاری ہے وزیراعلیٰ بلوچستان نے حالیہ دورہ اسلام آباد کے دوران وفاقی حکومت سے بلوچستان کے بلوچ بلیٹ پسماندہ اضلاع کی طرز پشتون بیلٹ کی پسماندہ اضلاع کیلئے وفاق سے خصوصی پیکج کی منظوری کے حوالے اقدامات کرنے اور پشتون بیلٹ کے پسماندگی ختم کرنے کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے ایم پی اے ہاسٹل کوئٹہ میں بی اے پی ضلع ہرنائی کے رہنماء ملک نصیب اللہ ترین کی قیادت میں ملنے والے ہرنائی کے وفد سے مالاقات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا وفد نے زلزلہ متاثرین کی بحالی اور انہیں درپیش مشکلات سے صوبائی وزیر کو آگاہ کیا صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ مجھے زلزلہ متاثرین کے تمام تر مشکلات و مسائل کا بخوبی علم اور احساس ہے زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے اسمبلی فلور آواز بلند کرنے کے علاوہ وفاقی حکومت، چیئرمین این ڈی ایم اے، گورنر بلوچستان ودیگر مختلف اداروں سے رابطہ میں ہوں اور ہمارے اپیل پر وفاق، صوبائی حکومت اور مختلف ملکی و بین الاقوامی این جی اوز، ڈونرز ایجنسز، مخیر حضرات، سماجی تنظمیں،زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے کوشاں ہے وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کاقائدایوان منتخب ہونے کے دن ہی میں اسمبلی فلور پر اپنے حلقہ انتخاب کے ضلع ہرنائی میں زلزلہ سے ہونے والے بڑے پیمانے پر تباہی اور متاثرین کی مشکلات پر آواز اٹھائی جس کاوزیراعلیٰ بلوچستان نے پوراََنوٹس لیتے ہوئے زلزلے میں جان اور شدید زخمیوں کیلئے امدادی رقم کی منظوری دے کر زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کے حوالے سے خصوصی اجلاس طلب کی جس میں نے بطور حلقے کا منتخب نمائندہ شرکت کرکے زلزلہ متاثرین کے نقصانات اور مسائل و مشکلات کے حوالے سے تفصیل بات چیت کی وزیراعلیٰ نے زلزلہ متاثرین کے گھروں کی تعمیر کیلئے فنڈز کی منظوری دی ہے اور جلد زلزلہ سے متاثر ہونے والے متاثرین کے نام پر امدادی چیک بناکر زلزلہ متاثرین میں تقسیم کرینگے صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ ضلع ہرنائی ہمارے حلقہ انتخاب کا حصہ ہے اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام کو مشکل کی گھڑی میں تنہا نہیں چھوڑینگے متاثرین کی بحالی کیلئے ہماری کوشش ہے کہ انہیں اپنے گھروں کی دوبارہ تعمیر کیلئے وفاقی و صوبائی حکومت کی جانب سے مزید امدادی رقم منظور کرنے کیلئے کوشاں ہوں انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کی بحالی کیلئے ہماری کوششیں جاری ہے انہوں نے کہاکہ زلزلہ متاثرین کے مقدمہ ہرفورم لڑنا بحیثیت حلقے کا منتخب نمائندہ حلقے کے عوام کا مجھ پر حق ہے اور ہروفورم پر اس حق کیلئے لڑرہاہوں


