پی ٹی آئی کا اجلاس قانون سازی اور اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے
T6اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی نے پارلیمانی و قانون سازی اور پارٹی امور کے ساتھ ساتھ اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی طے کرلی ہے۔وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا، صوبائی وزراء،پارٹی رہنماوں سمیت کور کمیٹی ممبران نے شرکت کی۔ذرائع کے مطابق کور کمیٹی کے اجلاس میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا گیا۔اجلاس میں اتحادیوں کے تحفظات پر مشاورت کی گئی۔ کمیٹی کے اجلاس میں پارلیمانی و قانون سازی اور پارٹی امور بارے حکمت عملی طے کی گئی جبکہ اپوزیشن سے نمٹنے کی حکمت عملی بھی طے کی گئی۔وزیراطلاعات چوہدری فوادحسین نے کہا ہے کہ انتخابی اصلاحات کے ذریعے ملک میں صاف شفاف الیکشن کا انعقاد چاہتے ہیں، تحریک انصاف واحد فیڈریشن جماعت ہے جو ملک کی بہتری کیلئے اقدامات جاری رکھے گی،بلاول بھٹو کو تو لاڑکانہ کی گلیوں کا بھی نہیں پتہ، ووٹنگ مشین پر میکنزم بن چکا ہے صرف اتفاق رائے چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔


