وزیراعلیٰ کی سول ہسپتال میں ایم آر آئی مشین کی نتصیب کیلئے 25کروڑ روپے کی منظوری
کوئٹہ:وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سول اسپتال کوئٹہ میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب کے لیئے 25 کروڑ روپے کے اجرا کی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے یہ منظوری محکمہ صحت کی جانب سے بھجوائی گئی سمری پر دی وزیراعلیٰ نے ایم آر آئی مشین رواں مالی سال کے دوران خرید کر نصب کرنے کی ہدایت کی ہے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ صحت کے شعبہ کی ترقی اور سہولتوں کی فراہمی کے لیئے تمام وسائل فراہم کیئے جائیں گے دریں اثنا وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجونے سرکلر روڈ کوئٹہ پارکنگ پلازہ 10 دسمبر 2021 تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی ہے انہوں نے ہدایت کی ہے کہ طویل عرصہ سے تعطل کے شکار پارکنگ پلازہ کو مقررہ مدت کے اندر ہر صورت مکمل کیا جائیانہوں نے کہا ہے کہ پارکنگ پلازہ کی تکمیل سے کوئٹہ شہر کے ٹریفک نظام کی بہتری ممکن ہوگی۔وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر کے دیگر علاقوں میں مزید پارکنگ پلازہ تعمیر کیئے جائیں گیاور ٹریفک کے نظام کی بہتری کے مزید اقدامات بھی کیئے جائیں گے۔


