امریکی خام تیل تاریخ کی بدترین سطح پر

لمحہ با لمحہقومی خبریںبین الاقوامی خبریںتجارتی خبریںکھیلوں کی خبریںانٹرٹینمنٹصحتدلچسپ و عجیبخاص رپورٹ امریکی خام تیل تاریخ کی بدترین سطح پر امریکی خام تیل کی مارکیٹ میں بدترین کریشن،107فیصد کی ناقابل یقین کمی رونما ہوگئی۔ اس سےقبل امریکی خام تیل کی مارکیٹ 91 فیصد کی تاریخی کمی کا شکار ہوئی تھی۔خام تیل جو تیزی سے مفت فروخت کی جانب گامزن تھا اب اس کی قیمت منفی زون میں داخل ہوگئی ہے۔ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت منفی ڈیڑھ ڈالر کی تاریخی سطح پر پہنچ گئی ہے، برینٹ خام تیل 26 ڈالر پر مستحکم ہے۔آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق کینڈین خام تیل کی قیمت 1 ڈالر فی بیرل سے کم ہوگئی ہے، کینیڈا میں تیل کے کنویں بند ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ایک طرف خام تیل کی قیمت تاریخ کی بدترین سطح پر آگئی ہے تو دوسری طرف عالمی گیس قیمت 6 فیصد اضافے سے 1 ڈالر 87 سینٹس پر موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں