عمران خان و جنگ جیو گروپ کےدرمیان صلح 2 چینلز پر ساتھ فنڈ جمع کرنے کا اعلان

وزیر اعظم کے قریبی ساتھی سینیٹر فیصل جاوید خان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جیوانٹرٹینمنٹ اور جیوکہانی پرٹیلی تھون میں براہ راست عوام سےعطیات اکٹھےکریں گے۔
فیصل جاوید خان نے بتایا کہ وزیراعظم کیلئےتاریخ کےسب سےبڑےٹیلی تھون کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہوگئی ہیں، عمران خان 23 اپریل سہ پہر 4 بجے براہ راست عوام سےعطیات وصول کریں گے، عوام ٹیلی تھون کی براہ راست نشریات جیوانٹرٹینمنٹ اورجیوکہانی پردیکھ پائیں گے۔
انہوں نے بتایا کہ ملک بھرسے مخیر حضرات کی کثیرتعدادٹیلی تھون کا حصہ بنے گی، دنیابھر میں موجود پاکستانیوں کوٹیلی تھون میں شرکت کی خصوصی دعوت دیتےہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ بیرون ملک سےپاکستانیوں کی بڑی تعدادوزیراعظم کی اپیل پرکوروناریلیف فنڈمیں حصہ ڈالےگی۔
سینیٹر فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ ٹیلی تھون میں شریک افرادنیشنل بینک کراچی میں موجوداکاؤنٹ میں عطیات بھجوائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں