27 بلوں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری قومی سیاست کو جمہوری خطوط پر منظم کرنے میں مددگار ہو گی،زبیدہ جلال

اسلام آباد/کوئٹہ:وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و بلوچستان عوامی پارٹی کی رہنما زبیدہ جلال نے پارلیمنٹ کے مشترکہ۔اجلاس میں حکمران جماعت اور اتحادی جماعتوں کی شاندار کارکردگی پر مسرت کا اظہار کرتے یوئے وزیر اعظم عمران خان اور اتحادی جماعتوں کے قائدین کو مبارک باد دی ہے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کے بل سمیت 27 بلوں کی پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں منظوری قومی سیاست کو حدید اور جمہوری خطوط پر منظم کرنے اور فروغ دینے میں مددگار ہو گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے اراکین سینٹ وقومی اسمبلی نے حس بے مثال اتحاد نظم وضبط اور اعلی سیاسی شعور کا مظاہرہ کیا ہے اس کے لئے وہ مبارکباد کے مستحق ہیں وّفاقی وزیر نے اس یقین کا اظہار کیا کہ وزیر اعظم عمران خآن کی قیادت میں وفاق اور صوبے کے مابین تعاون اور اشتراک بڑھتا رہیگا اور ساؤتھ بلوچستان پیکیج پر عملدرآمد تیز ہونے کیساتھ شمالی بلوچستان پیکیج کا بھی جلد اعلان کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں