ملک بھر میں کورونا وائرس کی کیسز میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے، مزید 3ہلاکتوں کے ساتھ ملک میں ہلاک انتقال کرنے والے افراد کی تعداد 192ہو گئی، جبکہ مزید نئے کیسز ریکارڈ ہونے کے بعدملک میں اب مجموعی کیسز کی تعداد 9ہزار 219ہو گئی۔ اب تک ملک میں سب سے زیادہ ہلاکتیں صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہوئے ہیں جہاں مہلک وبا سے اب تک 74افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ دوسرے نمبر پر سندھ ہیں جہاں پر ہلاکتوں کی تعداد 61 ہے اور پنجاب میں 45 جبکہ سب سے کم ہلاکتیں اس وقت بلوچستان میں ہوئے ہیں جہاں پر ہلاک افراد کی تعداد 6ہے۔ آج بروز منگل ملک میں مزید 89کورونا وائرس کےکیسز ریکارڈ ہو چکے ہیں جس میں 84 کیسز پنجاب میں ریکارڈ ہوئے ہیں، جبکہ مزید 3افراد کی انتقال سے جاں بحق افراد کی تعداد 192 ہو گئی ہے۔