لاپتہ فخردین قمبرانی کے لواحقین کی کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس

کوئٹہ(انتخاب نیوز)لاپتہ فخر دین قمبرانی کی اہلیہ نے پریس کلب کوئٹہ میں پریس کانفرنس کی،انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ میرے شوہر فخردین قمبرانی کو دکان سے لاپتہ کیا گیا ہے،میرا شوہر قمبرانی روڈ ایری گیشن روڈ ہر دکان چلاتارہا،8 ستمبر 2021 کو دوپہر 2 بجے ویک وٹز گاڑی اور 2 موٹرسائیکلوں پر نقاب پوش افراد اپنے ساتھ لے گئے،قریبی دکاندار ہمارے رشتے داروں نے نقاب پوش افراد سے شناخت پوچھی، نقاب پوش افراد اپنے شناخت سی ٹی ڈی حکام اہلکار بتائیں،8 ستمبر 2021 سے اب تک میرے شوہر فخر دین قمبرانی کا کوئی اتاپتہ نہیں ہے،ہم نے سریاب پولیس اسٹیشن میں اطلاع دی جہاں ہماری کوئی مدد نہیں کی گئی، میرے شوہر لاپتہ ہونے سے میرے تین معصوم بچے قور پوار خاندان شدید زہنی ازیت اور پریشانی میں مبتلا ہے، میرا شوہر فخردین قمبرانی پرامن شہری ہے،میرے شوہر کا کسی سیاسی جماعت سے تعلق نہیں،اعلیٰ حکام چیف جسٹس وزیر اعلیٰ آئی جی پولیس میرے شوہر کی بازیابی کیلئے کردار ادا کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں