علی احمد کرد نے چیف جسٹس کے سامنے پاکستانی عدلیہ کا پوسٹ مارٹم کر دیا
کراچی (انتخاب نیوز)عاصمہ جہانگیر کانفرنس، چیف جسٹس کے خطاب سے قبل علی وزیر کی رہائی کے نعرے لگ گئے،کراچی سر تا پاؤں پورا گندا ہو چکا ہے’شیم آن سندھ حکومت’، چیف جسٹس سندھ حکومت پر برہم،سابق صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن علی احمد کرد نے چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار کے سامنے پاکستانی عدلیہ کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔ لاہور میں جاری عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں سینئر وکیل علی احمد کرد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج کے سیشن جس کا عنوان ہے‘پاکستان میں انسانی حقوق کے تحفظ اور جمہوریت کی مضبوطی کے لیے عدلیہ کا کردار’ایک بہت چھوٹا اور ہلکا موضوع ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کون سے جوڈیشری موجود ہے، وہ جس میں ہم پیش ہوتے ہیں اور جہاں لاکھوں لوگ صبح 8 سے دوپہر 2 بجے تک انصاف کا انتظار کرتے ہیں اور اپنے سینے پر زخم لے کر واپس چلے جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نہیں کہتا مگر بین الاقوامی ادارے کہتے ہیں کہ پاکستانی عدالتیں انصاف فراہم کرنے میں دنیا میں 126 ویں نمبر پر ہیں۔ جو کہ انتہائی افسوس ناک بات ہے۔انہوں نے کہا کہ میں یہ باتیں ایسے نہیں کر رہا، میں ایک ذمہ دار انسان ہوں اس لیے انتہائی دکھ سے کہہ رہا ہوں کیونکہ ہم نے اس ملک میں آزاد عدلیہ لیے قربانیاں دیں اور پاکستان عدلیہ کی آزادی کے لیے میں نے فرنٹ فوٹ پر کام کیا۔ اس لیے یہ میرا حق ہے کہ میں یہ بات کروں۔


