امریکا میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی، انتظامیہ نے پارک کو مٹی سے بھردیا

کیلی فورنیا:امریکی ریاست کیلیفورنیا میں مشہور لوس اینجلس اسکیٹ پارک کو انتظامیہ نے مٹی ڈال کر بھر دیا تاکہ کوئی بھی شہری یہاں کا رخ نہ کرسکے۔میڈیارپورٹس کے مطابق لاک ڈاون کے باوجود شہری سیروتفریح اور اسکیٹنگ کے لیے پارک کا رخ کررہے تھے جس کے پیش نظر انتظامیہ نے مذکورہ اقدام اٹھایا۔پارک کے ترجمان کہنا تھا کہ ہمیں مسلسل لاک ڈاون کی خلاف ورزیوں کی اطلاعات موصول ہورہی ہیں جس کے باعث نئی حکمت عملی تیار کی۔انہوں نے کہا کہ کوروناوائرس کے پیش نظر پارک کو تاحکم ثانی بند کیا گیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم یہ اپنی اور شہریوں کی حفاظت کے لیے کررہے ہیں، مہلک وبا پر قابو پایا لیا جائے تو ہم پارک دوبارہ کھول دیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں