شیخ رشید جیسے شیطان جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں، رانا ثنا اللہ

لاہور:پاکستان مسلم لیگ (ن)پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ نیب میں دو موکل عمران نیازی اور شہزاد اکبر ہیں،شہبازشریف کے تعمیر کردہ یورالوجی ہسپتال میں کھڑے ہوکر کورونا مریضوں پر سیاست پرشیخ رشیدکو شرم آنی چاہیے،شیخ رشید جیسے شیطان جلد عوام کی پکڑ میں آنے والے ہیں، آج عوام کے زخموں میں مرہم رکھنے کا وقت ہے،شیخ رشید کا نیب کو شہبازشریف کی گرفتاری کا حکم نیب نیازی گٹھ جوڑ کی تصدیق کرتا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ تصدیق بھی ہوگئی ہے کہ دو سال سے نیب کو سیاسی انتقام اور مقاصد کے لئے استعمال کیاجارہا ہے،ایک فرد پر مشتمل پارٹی کی سیاسی زندگی جمہوری نہیں قومی حکومت کے گرد گھوم رہی ہے،کورونا کے بجائے نیب نیازی گٹھ جوڑ، پوری حکومت شہبازشریف کے پیچھے ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)اور شریف خاندان نے ہمیشہ قانون کی پاسداری کی ہے،ہم نے جھوٹے الزامات کے باوجود جیلوں کا سامنا کیا ہے،ملک نیب نیازی گٹھ جوڑ اور شیخ رشید جیسے لوگوں کا مزید بوجھ اٹھانے کا متحمل نہیں ہوسکتا،شہبازشریف نے پاکستان کے عوام کی خدمت کے خواب دیکھے اور ہمیشہ ان کی تعبیر دی ہے،شہبازشریف کے تعمیر کردہ یورالوجی ہسپتال میں کھڑے ہوکر شکریہ شہباز شریف کہنا چاہیے تھا،شیخ رشید صاحب شہباز شریف کے یورالوجی ہسپتال میں ڈاکٹرز سے پوچھنا تھا کہ حفاظتی کٹس تاخیر سے کیوں ملیں؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں