واخلہ مزے

تحریر: جمشید حسنی
جی ہاں شاہ محمود قریشی کے شہر ملتان میں 7ارب38کروڑ 60لاکھ روپیہ کی لاگت سے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتال بنے گا۔سکھر سے حیدرآباد 2سو ارب روپیہ سے موٹر وے بنے گی۔آپ کے لئے قدوس بزنجو ہیں،”بچہ لوگ تالی بجاؤ“پنجاب میں تحریک لبیک 577کارکن فورتھ شیڈول سے خارج ہوگئے۔پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہے۔الیکٹرک ووٹنگ مشین ہے۔41ہزار ارب روپیہ قرض ہے۔3098ڈینگی کے مریض ہیں۔بس ذرا ٹیسٹ 150کی بجائے پانچ سو روپی ہوگیا ہے۔کورونا ختم نہیں ہوا پولیو کے قطرے تو بچے تیس سال سے پی رہے ہیں۔دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان میں پولیو ہے۔افریقہ کے پسماندہ ترین ملکوں میں بھی یہ ختم ہوچکا ہے۔افغان وفد کا دورہ پاکستان ہے۔بس ایک فرمائش انڈیا سے تجارتی راہداری دو۔انڈیا کی ایک بوری گندم کے ساتھ دس بوری پاکستان گندم جائیگی۔افغانستان میں غذائی قلت کا اندیشہ،ہم مامے ہیں قیمت ہمیں دینا ہوگی۔ایتھوپیا کا قحط تو اب پرانی بات ہے۔22%لوگ کم غذائیت کا شکار ہیں۔روس امریکہ نیٹو نے افغانستان سے جان چھڑائی،ہم نے اپنے 70ہزار لوگ امریکہ کی یاری میں مروائے150ارب ڈالر کا نقصان ہوا 30لاکھ مہاجر ہمارے گلے امریکہ نے کابل میں قطر کو اپنی سفارتی نمائندگی دی ہے۔
الیکشن کمیشن کی پنجاب اور سرحد کے ممبروں کے انتخابات کے لئے حکومتی اور مخالف چھ چھ نمائندے ہوں گے۔نیب کے سربراہ کی تعیناتی ہونی ہے۔مہنگائی 18.62فیصد ہے۔بس ایک ہی پرچار کورونا ہے۔پوری دنیا میں مہنگائی ہے۔یہاں تو غربت بے روزگاری بھی ہے۔فی کس آمدنی خطہ میں سب سے کم ہے۔اب ہم روز روز بندے بتلا کر تھک گئے۔
77%لوگوں کو گیس نہیں ملتی۔بجلی کی کھپت 13%بڑھ گئی ہے۔بیرونی قرضے ہے۔درآمد ہونے والی LPGگیس کے لئے 4کروڑ ٹرمینل کا کرایہ دینا پڑتا ہے گیس ہو نہ ہو۔ جاپان میں مہنگائی ایک فیصد سے کم ہے۔
اقوام متحدہ لیبیا میں الیکشن کروارہی ہے۔لیبا کے سابق صدر قذافی کے بیٹے سیف اللہ صدارتی امیدوار ہیں۔مغرب کے پڑھے ہیں۔انہیں مغرب نواز سمجھاجاتا ہے چھ سال قید رہے سوڈان میں فوجی رہنما کہتے ہیں الیکشن 2013میں ہوگا۔پولینڈ اور بیلا روس کے سرحد پر کشیدگی ہے۔پولینڈ نے سرحد پر فوج تعینات کردی ہے تین ہزار تارکین وطن سرحد پر مقیم ہیں۔ماحولیات کی عالمی کانفرنس گلوسکو سکاٹ لینڈ میں ہوئی انڈیا دنیا کا کوئلہ پیدا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔ہمارا لاہور دنیا کا آلودی ترین شہر ہے۔ماحول مضر صحت200ملین ڈالر کا عالمی فنڈ عالمی درجہ حرارت1.5ڈگری رکھنے کے لئے قائم ہوا۔روس چین نے کاربن ڈائی اکسائیڈ کم کرنے کا وعدہ کیا۔دنیا میں ہوا اور شمسی توانائی بمشکل ایک فیصدپیدا ہوتی ہے۔کاروں کو بیٹری پر چلانے کی تحقیق ہے مگر بجلی کی کاریں مہنگی ہیں فی الحال ہر خاص و عام نہیں خرید سکتا۔
ملک میں بلدیاتی نظام عدالتی کمیشن قانونی پیچیدگیوں کے بہانے حکومت سے اتحادی ناراض ہیں۔ناراضگی کیا ہے مفادات کی جنگ ہے۔حصہ رسدی پر جھگڑا تھا لی بھری ملے گی۔تحفظات عدور ہو جائیں گے۔کوئی خدا روسل کے رضا کی جنگ تھوڑی ہے۔چوہدری برادران ایم کیو ایم حکومتی حلیف ہیں۔حزب اختلاف جلسے ہوں گے۔مارچ ہوگا۔پھر کیا ہوگا۔کوئی انقلاب نہیں آئے گا چلو مانا عمران خان گئے کون آئے گا یہی موروثی سیاستدان پدرم سلطان بود مریم نواز ہوگی بلاول ہونگے ایمل ولی ہوگا مونس الہیٰ،علی ترین،ذوالفقار مگسی کا بیٹا سیف سینیٹر ہے۔مولوی فضل الرحمن بھائی ہوگا بیٹا ہوگا شاہ زین بگٹی۔بس اتنا کہ افغانستان سے ہم بہتر حالات میں ہیں۔انہوں نے تو 40سالہ جنگ میں وطن کی ایک انچ زمین ضائع نہیں کی ہم نے آدھا ملک کھو دیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں