سعودی عرب میں خاتون سے زیادتی کرنے والے پاکستانی کا سر قلم

جدہ:سعودی مملکت میں دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے والے تین افراد اپنے عبرت ناک انجام کو پہنچ گئے، جن کا گزشتہ روز جدہ میں سر قلم کر دیا گیا۔ ملزمان گھروں میں لوٹ مار کرنے کے علاوہ خواتین کی آبرو ریزی کرنے جیسے گھنانے جرائم میں بھی ملوث تھے۔ اردو نیوز کے مطابق پاکستانی شہری محمد عمر ولد محمد لئیق اور اس کے دو سعودی ساتھیوں ھتان بن سراج بن سلطان الحربی اور سلطان بن سراج بن سلطان الحربی کو عدالت کی جانب سے ڈکیتی کی وارداتیں کرنے اور ایک گھر میں گھس کر دو خواتین کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے جرم میں موت کی سزا سنائی گئی تھی،
Load/Hide Comments


