روسی جارحیت کا جواب مزید یورپی پابندیوں کی صورت میں ہو گا، میرکل
برلن:جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے کہا ہے کہ مشرقی یوکرائن یا بیلاروس اور پولینڈ سرحد پر کشیدگی میں اضافے پر یورپی یونین کو روس کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کے لیے تیار رہنا ہوگا۔ برلن میں پولستانی وزیراعظم ماٹیوس موراویسکی کے ہم راہ ایک پریس کانفرنس میں میرکل کا کہنا تھا کہ بیلاروس کی جانب سے مہاجرین کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے پر یورپی یونین کو ایک متحد اور مضبوط ردعمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ میرکل نے یوکرائن کے مشرقی حصے کے قریب روسی فوج کی تعیناتی پر شدید تشویش بھی ظاہر کی۔ چانسلر دفتر کے مطابق میرکل نے اسی تناظر میں یوکرائنی صدر سے بھی ٹیلی فون پر بات چیت کی ہے۔
Load/Hide Comments


