الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے، شازیہ مری
اسلام آباد:سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز شازیہ مری نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز کیس کا جلد فیصلہ سنائے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈز تاریخی فراڈ کی داستان ہے،جو شخص اپنے احتساب سے فرار ہونا چاہتا ہے وہ احتساب کا ڈھونگ کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی حکومت فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کو روکنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ شازیہ مری نے کہاکہ عمران خان نے کینسر ہسپتال کے نام پر ممنوع ذراؤں سے چندہ لیکر پی ٹی آئی کے نام چیک کے ذریعے وصول کیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے وزیرِاعظم بننے کے کیلئے اسمبلی سے ووٹ حاصل کئے لیکن اسمبلی کو عزت نہیں دی۔ انہوکں نے کہاکہ بھارتی جاسوس کلبھوشن کے بارے قانون سازی سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر پر مودی کی جارحیت پر خاموش بھی چندے کی وجہہ تھی۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان نے مقبوضہ کشمیر سانحہ پر بھی قومی یکجہتی کو ثبوتاژ کیا،آج عمران خان کی نااہلی اور نالائقی کی بدولت پاکستانی عوام تکلیف میں ہے۔


