معیشت پرعالمی مالیاتی ادادوں کاقبضہ ہے،ڈاکٹرمالک بلوچ

ڈاکٹرکہورخان بلوچ کی اچانک وفات سینیشنل پارٹی ایک بڑے دانشور اور قومی رہنما سے محروم ہوگئی.ان خیالات کا اظہار نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے نیشنل پارٹی سندھ وحدت کے سیکریٹریٹ اورمیرغوث بخش بزنجوریسرچ سینٹرکیدورے کے موقع پرنیشنل پارٹی سندھ کے رہنماوں سیخطاب کرتے ہوئے کیاسیکریٹریٹ میں نیشنل پارٹی کیمرکزی نائب صدرمخدوم ایوب قریشی،سندھ وحدت کیجنرل سیکریٹری مجیدساجدی،این پی سندھ وحدت کیسابق صدرکامریڈرمضان میمن،مرکزی کمیٹی کی رکن شاہینہ رمضان اوردیگرپارٹی عہدیدار موجود تھے۔ڈاکٹرمالک بلوچ نے کہاتحریک انصاف کی حکومت نیملک کی معیشت سمیت خارجہ اورداخلہ پالیسی کابیڑہ غرق کردیاہے حکومت کی احمقانہ پالیسیوں کی وجہ سے ملک کو مہنگائی، بیروزگاری اورلاقانونیت کے طوفان کاسامناہے ملکی معیشت پراس وقت عالمی مالیاتی اداروں کامکمل کنٹرول ہیضرورت زندگی کی تمام چیزوں کی قیمتوں کاتعین آئی ایم ایف کی ہدایات پرکیا جارہا ہے۔انہوں نیکہااس وقت ہماراملک بین القوامی مالیاتی اداروں کے سامنے اپنی آزادی اورخود مختاری کھوچکاہے 2018 کے انجینیئرڈ انتخابات کے بعدپارلیمنٹ کوربڑاسٹیمپ کے طورپراستعمال کیاگیاہے قانون سازی آرڈیننسوں کے زریعے ہوتی ہے اہم قومی معاملات پرحزب اختلاف کونظراندازکرکے مسلمہ جمہوری اصولوں کوپامال کیا جارہاہے اوراب پی ٹی آئی کی حکومت آنیوالے عام انتخابات کوجھرلومشین کے زریعے جیتنے کے منصوبے بنارہی ہے جسکی وجہ سے 2023میں ہونیوالے انتخابات قبل ازوقت ہی متنازعہ ہوچکے ہیں ڈاکٹرمالک نے کہا حکمرانوں کو اس سلسلے میں ہوش کے ناخن لینے کی ضرورت ہے کیوں کہ اس طرح کے انتخابات کوکوئی بھی سیاسی جماعت تسلیم نہیں کریگی اوراس طرح کی حرکتوں سے سیاسی ماحول میں پہلے سے موجود تلخیوں اور نفرتوں میں اضافہ ہوگا نیشنل پارٹی کے صدرنے کہاعوام کواس نازک اورتکلیف دہ صورت حال سے نجات دلانے کے لئے حزب اختلاف کی جماعتوں کی یہ اولین زمہ داری ہے کہ وہ عوام کوپاکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے پلیٹ فارم پرمنظم کریں اورایک پرزورعوامی تحریک کے زریعے عوام کواس حکومت سے نجات دلائیں۔اجلاس میں نیشنل پارٹی کے نومنتخب سیکریٹری ریسرچ اینڈ ایڈوکیسی اور معروف دانشور ڈاکٹرکہورخان بلوچ کی مغفرت کے لئے دعاکی گئی

اپنا تبصرہ بھیجیں