ریکوڈک کے مالک بلوچستان کے لوگ ہیں، ملک نصیر شاہوانی ، اختر لانگو
کوئٹہ(انتخاب نیوز) کوئٹہ پریس کانفرنس سےگفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے پارلیمانی لیڈر ملک نصیر شاہوانی اور رکن صوبائی اسمبلی اختر حسین لانگو نے کہا کہ اسمبلی میں ریکوڈک سے متعلق بات کرینگے،ریکوڈک کے مالک بلوچستان کے لوگ ہیں،پہلے بھی وزیراعظم نے کہا تھا کہ ریکوڈک بھیچ کر ملک کا قرضہ ادا کرینگے،بلوچستان کے عوامی نمائندوں کو صوبے کے فیصلوں سے متعلق اعتماد میں لیا جائے،بلوچستان کے لوگوں کے مرضی کے بغیر جو فیصلے کئے جارہے ہیں وہ غلط ہیں انہوں نے کہا کہ شنید میں آیا ہے کہ وزیراعلی کو فوری طور پر اسلام آباد طلب کیا گیا ہے،بلوچستان کے سرمایہ کا سودا کیاجارہا ہے،کل اسمبلی اجلاس میں وفاقی حکومت کے اس عمل کی مذمت کرینگے،وزیراعلی صوبائی حکومت اور کابینہ کو اعتماد میں لیں۔
Load/Hide Comments


