کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے، وزیراعظم کا حکم

اسلام آباد(انتخاب نیوز)اہم سطحی اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کو حکم دیا ہے کہ کوئی بھی وزیر بیرون ملک نہیں جائے گا، اس حوالے سے وزراء سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ معاشی مشکلات کی وجہ سے وزیراعظم نے یہ فیصلہ لیا ہے کہ کوئی بھی وزیر بیرون ملک نہیں جائے گا، وزراء نے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے یہ فیصلے اس لئے لیا ہے کہ تین چار ماہ میں معیشت کو درست کر سکیں۔ملک کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے،وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں ملکی معاشی و سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے حکم دیا کہ کوئی وزیر ملک سے باہر نہ جائے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے وزرا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا اور کہا کہ حکومت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے۔وزیراعظم نے وزراسے کہا کہ اگلے تین چارماہ معاشی معاملات کیلئے اہم ہیں، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی کہ اپنی اپنی وزارتوں میں رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں