کوئٹہ، ضیاء لانگو نے 9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لے لیا

کوئٹہ ,صوبائی مشیر داخلہ میر ضیا ء اللہ لانگو نے کوئٹہ نوا ں کلی میں 9سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ملزمان کی فی الفور گرفتاری پر اظہار اطمینان کی ہے۔ مشیر داخلہ نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں۔متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔مشیر داخلہ نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں