ڈاکٹر صبیحہ کے بھائی شاہ میر بلوچ 5ماہ بعد بازیاب

کوئٹہ(انتخاب نیوز)بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی کے چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ بلوچ کے بھائی 5ماہ لاپتہ ہونے کے بعد بازیاب ہو گئے ہیں۔ شاہ میر بلوچ آج کوئٹہ سے بازیاب ہونے کے بعد باحفاظت گھر پہنچ گئے ہیں۔ کئی ذرائع نے شاہ میر کی بازیابی کی تصدیق کی ہے جبکہ بساک کے مرکزی سیکرٹری جنرل آصف بلوچ نے تنظیم کے چیئرپرسن ڈاکٹر صبیحہ کے بھائی کی بازیابی کی تصدیق کرتے ہوئے ان تمام افراد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے شاہ میر بلوچ کی بازیابی کیلئے آواز اٹھایا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں