وزیر اعظم کی بلوچستان کو بلا تعطل بجلی و گیس فراہمی کی ہدایت

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیراعظم عمران خان نے جنوبی بلوچستان پیکیج کیلئے فنڈز کی فوری اجراء کے عزم کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ جنوبی بلوچستان طرز پر شمالی بلوچستان پیکیج کاجلد اعلان کیاجائے گا، گوادر میں پانی اور بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے وفاق بھرپور معاونت کریگی،چمن کوئٹہ تا کراچی شاہراہ کی تعمیر وفاق کی اولین ترجیح ہے۔ وہ گزشتہ روزچیئرمین سینیٹ محمدصادق سنجرانی اور وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔ملاقات میں بلوچستان کی ترقی اور مسائل کے فوری حل سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان نے وزیراعظم سے موسم سرما میں صوبے کو بلا تعطل گیس اور بجلی کی فراہمی کی درخواست کی جس پر وزیراعظم نے وزارت توانائی کو بلوچستان کو گیس اور بجلی کی فراہمی کے لیئے فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایت کی ملاقات میں جنوبی بلوچستان پیکیج اور اس سلسلے میں ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملاقات میں جنوبی بلوچستان پیکیج کو تیز کرنے اور اس سلسلے میں فنڈز کے فوری اجراء کے عزم کابھی اظہار کیاگیا۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے تمام پسماندہ علاقوں کو ترقی دینے کاعزم ہے اس لئے گوادر میں پانی اور بجلی کے ترقیاتی منصوبوں کے لیئے وفاقی حکومت بھرپور معاونت کریگی تاکہ ماضی کے استحصال اور احساس محرومی کا خاتمہ ممکن ہوں،ملاقات میں اتفاق کیاگیاکہ جنوبی بلوچستان پیکیج کی طرز پر شمالی بلوچستان پیکج کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ آخر میں وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے عملی اقدامات پر شکریہ اداکیا۔وزیراعظم عمران خان نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک)منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی ہے۔بدھ کووزیراعظم کی زیرِ صدارت چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا ء اسد عمر، علی زیدی، حماد اظہر، مشیر خزانہ شوکت ترین، مشیر تجارت عبدالرزاق داود، معاون خصوصی خالد منصور اور سینئر حکام نے شرکت کی۔معاون خصوصی برائے سی پیک خالد منصور نے اجلاس کو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے سی پیک منصوبوں پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی زیر صدارت جنوبی بلوچستان پیکیج کی ایپکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس پلاننگ کمیشن کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا کمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری چیف سیکریٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا ایڈیشنل چیف سیکریٹری منصوبہ بندی و ترقیات حافظ عبدالباسط اور پلاننگ کمیشن کے حکام نے اجلاس میں شرکت کی چیف سیکریٹری بلوچستان نے اجلاس کو پیکج میں شامل منصوبوں کی پیش رفت اور پلاننگ کمیشن کے ساتھ پیکیج پر عملدرآمد کے حوالے سے طے پائے جانے والے امور پر بریفنگ دی انہو ں نے آگاہ کیا کہ پیکیج میں مختلف سیکٹرز کے 122 منصوبے شامل ہیں جنہیں 2025 تک مکمل کیا جائیگا اجلاس میں پیکیج پر عملدرآمد کی رفتار تیز کرنے کے لئے اہم فیصلے کئے گئے اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ جنوبی بلوچستان کے عوام پیکیج کے حوالے سے مکمل شعور رکھتے ہیں اور اس سے انکی بہت سی توقعات وابستہ ہیں۔اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعلء نے کہا کہ جنوبی بلوچستان پیکیج میں اہمیت کے حامل منصوبے شامل ہیں ان منصوبوں کو جلد مکمل کر کے عوام تک انکے ثمرات پہنچائے جائیں گے وزیراعلیٰ نے کہا کہ لوگوں کو بنیادی سہولتوں کی صورت میں انکا حق دیکر انکا اعتماد اور دل جیتنے کی ضرورت ہے وزیراعلء نے ہدایت کی کہ پی ایس ڈی پی میں شامل جاری منصوبوں کو پیکج میں شامل نہ کیا جائے اس سے عوام میں غلط فہمی پیدا ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں