ہماری حکومت نئی ہے،بہت سی چیزوں میں تبدیلی لائینگے، ظہور بلیدی
گوادر(انتخاب نیوز) میر ظہور احمد بلیدی نے گوادر میں بلوچستان عوامی پارٹی گوادر کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو سے ان کے رہائش گا? میں ملاقات کیا۔ جہان پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو، ضلعی جنرل سیکریٹری حاجی نعمت الل? ہوت اور پارٹی کے سینئر ورکروں سے تفصیلی بات چیت کیا۔ پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو نے پارٹی کے موجودہ حکومت کے بارے میں ظہور بلیدی سے اپنے تحفظات کا اظہار کیا. میر یعقوب بزنجو نے کہا جس طرح جام کمال حکومت نے گوادر کے فرد واحد کی وجہ سے گوادر کے پارٹی کے 18 ہزار ووٹروں اور پارٹی کے سینئر ورکروں کو نظر انداز کیا تھا اسی طرح موجودہ حکومت بھی اپنے پارٹی کے ورکروں اور ووٹروں کے بجا? پی ڈی ایم والوں کے اشاروں پر چل رہا ہے۔ ان کے کہنے پر ڈسٹرکٹ کے بیوروکریسی کے ٹرانسفر اور پوسٹنگ ہو رہا ہے۔ پارٹی کے ضلعی صدر میر یعقوب بزنجو اور جنرل سیکریٹری حاجی نعمت الل? نے اس بات کی تاکید کی وہ عنقریب پورے ڈسٹرکٹ کا دورہ کریں گے۔ جس طرح پارٹی کے ورکروں کو پارٹی سے نظر انداز کیا جا رہا ہے ہم ان سے ملکر ان بارے میں اپنے کارکنوں سے بات چیت کریں گے اور اپنے آئندہ کا ایک مستقل لائحہ عمل بنائیں گے جو پارٹی کے ورکروں اور ووٹروں کے حق میں بہتر ہوگا۔ میر ظہور بلیدی نے کہا چونکہ ابھی ہمارا حکومت نیا ہے اور ہمیں بہت سے چیزوں میں تبدیلی لانا ہے جو پارٹی کیلئے مشکلات کا سبب بنے ہو? ہیں ان میں سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ جن ڈسٹرکٹ میں پارٹی کے ایم پی ایز نہیں ہیں ہمیں وہان بہت سی چیزوں کو ایڈجسٹ کرنا پڑتا ہے۔ آپ ہمیں تھوڈا سا وقت دے دیں ہم سارے معاملات کو دیکھ کر آپ لوگوں کے تحفظات دور کریں گے اور پارٹی کے ورکروں اور ووٹروں کو مایوس ہونے نہیں دیں گے۔ میر یعقوب بزنجو نے کہا ہم اپنے پارٹی کے ورکروں کے ساتھ ملاقات کرکے ان سارے مسائل کے بارے میں بات چیت کریں گے کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کا واحد پارٹی ہے کہ لوگوں نے دوسرے پارٹیوں کو چھوڑ کر اس پارٹی میں شمولیت کی کہ یہان ان کے بات کو سنا جا? گا اور ان کے مسائل حل کئے جائیں گے ہم اپنے ڈسٹرکٹ کے سارے ورکروں سے مشاورت کرکے آپ کو اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کے بارے میں بتائیں گے۔ ہمارا کوششش یہی ہوگا کہ ہم ضلع کے عوام کے فلاح و بہبود کیلیے کام کریں اور ہمارا? جو بھی فیصلہ?و گا وہ ڈسٹرکٹ کے عوام کیلیے ہوگا۔ اس دوران بزرگ سیاسی و سماجی رہنما میر امام بزنجو، پارٹی کے تحصیل صدر چیرمین محمد جان بلوچ، محمد رودبار، رحیم بزنجو، ناکو مجید، کہدہ اکبر، محمد بخش بزنجو، واحد بلیدی اور میر شیر جان بھی موجود تھے?۔


