رمضان میں کورونا سے بچنے کیلئے احتیاطی تدابیر اور رہنما ء اصول جاری

اسلام آباد: لاک ڈاون کے ماحول میں رمضان المبارک کے دوران کورونا وباء سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور رہنماء اصول جاری کردیے گئے۔رمضان المبارک کے دوران کورونا وباء سے بچنے کے لیے حکومت نے عبادات سمیت مختلف شعبوں کے لیے احتیاطی تدابیر پر مشتمل رہنماء اصول جاری کردیے ہیں جس کے مطابق رمضان المبارک کے دوران مساجد کا رخ کرنے والوں کے لیے گھر سے وضو کرکے آنا، باجماعت نماز اور تراویح کے لیے صفوں کے درمیان 6 فٹ کا فاصلہ رکھنا، سحر و افطار کے اجتماع سے اجتناب کرنا، مساجد سے قالین یا چٹائی اٹھا کر باقاعدگی سے کلورینٹڈ پانی سے دھونا شامل ہے۔مساجد میں 50 سال سے زیادہ عمر کے افراد اور بچوں کی اجازت نہیں ہوگی، سجد جانے والے نمازی گھر میں وضو کرکے آئیں گے،مساجد میں آتے وقت چہرے پر ماسک پہنیں، اعتکاف کے خواہشمند رات گھر پر ہی اعتکاف بیٹھیں گے۔لاک ڈاون کے دوران کھولی گئی صنعتوں میں کام کرنے والوں کی بایومیٹرک حاضری بند، تھرمل اسکیننگ کی دستیابی، کارکنوں کو ماسک اور دستانیفراہم کرنا، داخلے اور خارجی راستوں پر سینیٹائزر لگانا، صبح اور شام کارکنوں کی علیحدہ شفٹس کا اہتمام کیا جائے، مالکان صنعتوں میں محفوظ نقل و حمل کے انتظامات کریں جس میں ہجوم نہ ہو۔تعمیراتی شعبے میں کام کرنے والوں کے لیے رمضان المبارک کے دوران کام کی جگہ، کارکنوں اور انتظامیہ کے کپڑے کثرت سے جراثیم کش اسپرے کیے جائیں، تعمیراتی سائٹ کے داخلی اور خارجی راستوں پر تھرمل گن کی دستیابی، ورچوئل مواصلات کے ذریعہ کارکنوں اور صارفین کے درمیان رابطے کو کم سے کم کرنا، متبادل دن یا اضافی شفٹوں جو کارکنوں کی کل تعداد کو کم کرنا، ملازمین کو اچھے معیار کے ماسک، حفاظتی شیشے، نقل و حمل کا استعمال فراہم کرنا ضروری ہے، مزدور بیمار ہونے کی وجہ سے کام میں شامل نہیں ہونا چاہئے۔گندم کٹائی اور احساس پروگرام کے لیے جاری رہنماء اصولوں کے مطابق لوگ ایک جگہ جمع ہونے سے گریز کریں، ترجیحا 6 فٹ کا فاصلہ رکھیں، ہاتھ دھوئیں اور طبی ماسک کا استعمال کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں