یو این مشن افغانستان سے انسانی امداد کی مد میں 16 ملین ڈالر کیش ملا ہے، افغان مرکزی بینک
کابل :افغانستان کے مرکزی بینک نے کہا ہے کہ یو این مشن افغانستان سے انسانی امداد کی مد میں 16 ملین ڈالر کیش ملا ہے۔افغانستان کے مرکزی بینک نے جاری کئے گئے اعلامئے میں کہا ہے کہ یو این مشن افغانستان سے 16 ملین ڈالر کیش کی امداد یکم دسمبر کو کابل ایئر پورٹ پہنچی ہے۔افغان مرکزی بینک نے کہا کہ کابل ایئر پورٹ سے 16 ملین ڈالر کیش امداد کو بینک منتقل کر دیا گیا ہے۔افغانستان کے مرکزی بینک نے بتایا ہے کہ مرکزی بینک مختلف اصولی طریقوں سے غربت کے خاتمے کی کوشش کر رہا ہے۔اعلامیئے میں افغان مرکزی بینک کا یہ بھی کہنا ہے کہ لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ ملک کا بینکنگ نظام جلد معمول پر آ جائے گا۔افغان میڈیا کے مطابق ملنے والی یہ نقد امداد یو این مشن افغان عوام میں تقسیم کرے گا۔
Load/Hide Comments


