گوادر کی بلوچ خواتین نے ثابت کردیا قربانی سے دریغ نہیں کرینگی،خان قلات
خان آف قلات میر سلیمان داؤد احمد زئی کی طرف سے گوادر کے خواتین اور مولانا ھدایت الللہ کو خراج تحسین خان آف قلات میر سلیمان داؤد احمد زئی نے گوادر میں اس ھفتے بلوچ خواتین کی کثیر تعداد کے احتجاج کو خراج تحسین پیش کیا ھے اور ساتھ ساتھ مولانا ھدایت الللہ کی جدوجہد کو بھی کافی سرا ھے ۔خان آف قلات میر سلیمان داؤد احمد زئی نے اپنے بیان میں مزہد کہا کہ گوادر کے بلوچ خواتین نے یہ ثابت کردیا کہ بلوچ خواتین بھی اپنی بنیادی حقوق اور ناانصافیوں کے حوالے سے اپنے بلوچ بھائیوں اور قوم کے ساتھ شانہبشانہ کھڑے ھیں اور کبھی بھی ضرورت پڑی تو بلوچ قوم کی ناانصافیوں اور حقوق کی خاطر بلوچ خواتین بھی کسی بھی قربانی سے گریز نہیں کرینگے۔خان آف قلات میر سلیمان داؤد احمد زئی نے مولانا ھدایت اللہ کو سراہتے ھوئے کہا کہ جب بھی بلوچستان کی تواریخ لکھی جائیگی تو گوادر کے نڈر خواتین اور آپ کی جدوجہد کو سنہرے الفاظ میں بیان کیا جائیگا ۔


