امریکی حکام کے آئی فونز پر سائبر حملے میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا انکشاف

لندن: اسرائیلی جاسوسی ادارے NSO نے امریکی وزارت خارجہ کے حکام کے فونز ہیک کرلئے۔برطانوی میڈیا نے اس معاملے سے واقف چار نامعلوم ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ اسرائیلی جاسوسی فرم NSO گروپ کے اسپائی ویئر کا استعمال کرتے ہوئے امریکی محکمہ خارجہ کے کم از کم 9 حکام کے فون ہیک کئے گئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ہیکنگ نے یوگنڈا میں مقیم امریکی حکام کے آئی فونز کو نشانہ بنایا جن پر ملک سے متعلق مسائل پر کام جاری تھا۔تاہم اس بات کا ابھی تک تعین نہیں ہوسکا ہے کہ سائبر حملوں میں کون اشخاص ملوث ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں